2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:17
مدھر آواز والے کرکٹ کمینٹیٹر سی ایم جے اب ہم میں نہیں
اے آر وائی - مدھر آواز والے کرکٹ کمینٹیٹر کرسٹوفر مارٹن جینکنز منگل کی شب لندن میں انتقال کرگئے۔۔۔ کرکٹ کی دنیا انہیں سی ایم جے کے نام سے یاد رکھے گی۔
کرسٹوفر مارٹن جینکنز پچھلے سال جنوری میں کینسر کی تشخیص کے بعد بھی کرکٹ کمینٹری سے دور نہ ہوئے۔ انہوں نے انیس سو ستر میں اپنے کیرئیر کا آغاز بی بی سی سے کیا اور اپنی شاندار کمینٹری کے ذریعہ دنیا بھر میں نام کمایا۔ وہ انگلینڈ میں ہونے والے ھر ٹیسٹ میں کمینٹری بکس میں موجود رہتے۔ انگلینڈ کے تمام موجودہ اور سابق کرکٹرز نے سی ایم جے کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔