2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:0
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف بچھانے کا کام مکمل
اے آر وائی - نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف بچھائے جانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے ٹرف کا فٹنس سرٹیفیکیٹ موصول ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔
اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلیو ٹرف بچھانے میں تاخیر صرف تمام تر معاملے کو شفاف بنانے کے باعث ہوئی ہے۔