تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جنوری 2013
وقت اشاعت: 22:48

ایڈن گارڈن کا سلور جوبلی جشن آج ہوگا

اے آر وائی - کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کا سلور جوبلی جشن آج منایا جائے گا۔ جس کی تقریب میں پاکستان اور بھارت کے سابق اور موجودہ کپتان شرکت کریں گے۔



ایڈن گارڈن کولکتہ کے اسٹیڈیم کے پچیس سال مکمل ہونے پر جشن منایا جائے گا۔ اس میدان پر پہلا میچ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اٹھارہ فروری انیس سو ستاسی میں ہوا تھا۔ جس میں پاکستان سلیم ملک کی برق رفتار چھتیس گیندوں پر باہتر رنز کی اننگز کی بدولت بھارت کو دو وکٹ سے ہرانے میں کامیاب رہا تھا۔



اسٹیڈیم کی سلور جوبلی تقریب میں شرکت کے لیے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال نے ظہیر عباس، عمران خان، آصف اقبال اور جاوید میانداد جیسے نامور سابق کپتانوںکو دعوت دی ہے۔۔ سلور جوبلی کی تقریب میں پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے موجودہ کپتانوں کے علاوہ ٹیم کے وہ کھلاڑی جو کسی بھی مرحلے پر ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں شریک ہوں گے۔ جن میں شعیب ملک اور پاک بھارت سیریز کے میچوں کی کمینٹری کے لیے بھارت میں موجود سابق کپتان وسیم اکرم شرکت کریں گے۔ جبکہ بھارتی ٹیم کے وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر بھی سابق کپتانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔



کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے صدر جگ موہن ڈالمیا کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سابق کپتانوں کو ایک چاندی کی شیلڈ، ٹائی، شال اور ایک لاکھ روپے نقد یادگار کے طور پر دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.