تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:29

دوسرا ون ڈے: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

اے آر وائی - کولکتہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ خبر اپ ڈیٹ ہونے تک پاکستان نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 141رنز بنائے تھے۔ آوٴٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ ہیں جنہوں نے 76رنز بنائے۔ وہ جڈیجا کی بال پر بولڈ ہوئے۔ 23اوور کا میچ ختم ہوچکا ہے۔



پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے کیا جبکہ بھارت کی جانب سے پہلا اوور نوجوان فاسٹ بولر بھنیشور کمار نے کرایا۔



قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان رہنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے جس کے لئے وہ سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.