تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:29

دوسرا ون ڈے: پاکستان کے194رنز پر چار کھلاڑی آوٴٹ

اے آر وائی - کولکتہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنالئے ہیں جبکہ 38اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے۔ آوٴٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ نے 76، اظہر علی نے 2، یونس خان نے 10جبکہ مصباح الحق نے 2رنز بنائے۔ یونس خان کے آوٴٹ ہونے کو متنازع قرار دیا جارہا ہے۔



ناصرجمشید نے سنچری اسکور کی جو اس سیریز میں ان دوسری اور کیرئر کی تیسری سنچری ہے۔



پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے کیا جبکہ بھارت کی جانب سے پہلا اوور نوجوان فاسٹ بولر بھنیشور کمار نے کرایا۔بھارت کی طرف سے اشون، جڈیجا، سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ لیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا۔



قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان رہنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے جس کے لئے وہ سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.