تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:48

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا سلور جوبلی جشن

اے آر وائی - بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر پاک۔بھارت ون ڈے میچوں کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے سابق کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان انیس سو ستاسی میں پہلا ون ڈے کھیلا گیا تھا۔



آج کے میچ سے کولکتہ میں پاکستان اور بھارت کے ون ڈے میچوں کے پچیس سال مکمل ہوگئے، جس کی خوشی میں بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی نے پاکستان اور بھارت کے پچیس کھلاڑیوں میں ایک ایک لاکھ روپے نقد اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد اور بھارت کے بشن سنگھ بیدی۔ بھارت کے روی شاستری اور پاکستان کے وسیم اکرم نے کھلی بگھی میں گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں امتیاز احمد، صادق محمد، رمیز راجا، شعیب ملک اور انضمام الحق بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.