تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:20

ایڈن گارڈنز لکی ثابت ہوا،مصباح: وکٹیں جلد کرگئیں،دھونی

اے آر وائی - قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوپنرز اور بولرز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی جبکہ ایڈن گارڈنز پاکستان کے لیے ہمیشہ لکی ثابت ہوا ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کہتے ہیں کہ جلد وکٹیں گرنے سے ہدف حاصل نہ کرسکے ۔



کولکتہ میں میچ کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایڈن گارڈنز ہمیشہ ہی پاکستان کے لیے خوش قسمتی کا باعث رہا ہے جبکہ اوپنرز ناصر جمشید اور محمد حفیظ نے اچھی کارکردگی دکھائی، پھر جنید خان، محمد عرفان، عمر گل اور سعید اجمل نے بھی اچھا پرفارم کیا۔



بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ بولرز نے اچھی بولنگ کی لیکن بیٹنگ اچھی نہیں رہی، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے ہدف کا تعاقب مشکل ہوگیا تھا۔



ٹیم ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ ایڈن گارڈنز پر کھیلنا ان کا خواب تھا جو پورا ہوا۔ ابتداء میں وکٹ کافی مشکل تھی لیکن حفیظ نے بہت ساتھ دیا۔ مین آف دی میچ ملنے پر انھوں نےکہا کہ سینچری پہلے میچ میں بھی بنائی تھی، لیکن ایوارڈ اب ملا ہے۔



سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے اتوار کو دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.