تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:59

ملک بھر میں شائقین کرکٹ سڑکوں پر نکل آئے

اے آر وائی - بھارت کے خلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح کے بعد ملک بھر میں شائقین کرکٹ سڑکوں پر نکل آئے ، قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور جشن منایا۔



بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر شائقین کرکٹ خوشی سے سرشار ہیں ۔ ملک بھر میں جشن منایا ، آتش بازی کی اور بھنگڑے ڈالے ساتس مختلف شہروںمیں پاک بھارت ون ڈے سیریز کا اہم میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئی تھیں، ہر بھارتی کھلاڑی پر شائقین خوشی سے جھوم اٹھتے ، عوام نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔



روایتی حریف بھارت کےخلاف پاکستان کی شاندار فتح کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کےلیے دعاگو ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.