4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:20
سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا نے سری لنکا پر برتری حاصل کرلی
اے آر وائی - سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوسینتالیس رنز بنا لئے اور پہلی اننگز میں اڑتالیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ سڈنی میں ٹیسٹ کے پهہلے روز سری لنکا کی ٹیم دوسوچورانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کے تھریمانے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ انہوں نے اکیانوے رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جیکسن برڈ نے چار مچل اسٹارک نےتین وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز دوسرے دن کیا اور کھیل ختم ہونے تک چھ وکٹ کھوکر تین سو سینتالیس رنز اسکور کر لئے۔ فلپ ہیوز ستاسی،ڈیوڈ وارنر پچیاسی اور کپتان مائیکل کلارک پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر میتھیو ویڈ سینتالیس اور پیٹر سڈل سولہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔