تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:20

عبدالرزاق بی پی ایل کی تقریب میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عبد الرزاق بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کے تعارفی پروگرام میں شرکت کے لیے ڈھاکا پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو بی پی ایل کھیلنے کا این او سی جاری نہیں کیا۔ کرکٹر عبد الرزاق جمعے کی صبح ڈھاکا پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق عبد الرزاق کو بنگلہ دیش پرئمیر لیگ کی ایک ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



دوسری جانب تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عبد الرزاق کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ بی پی ایل کے میچ اس وقت ہی کھیلیں گے جب پی سی بی ان کو این او سی جاری کرے گا تاہم کسی پروگرام میں شرکت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پی سی بی نے تاحال عبدالرزاق کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.