تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:49

صدرکاعمدہ کارکردگی پرکرکٹرز کیلئے کیش پرائز کا اعلان

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف صدرآصف علی زرداری نے پاک بھارت کرکٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بیٹسمین اور بولرز کیلئے کیش انعام کا اعلان کیا ہے۔



صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نےبھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کے ہر میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کو پانچ لاکھ روپے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے علاوہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے بولر کو بھی پانچ لاکھ کیش پرائز دیا جائیگا۔



پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی ہی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرچکی ہے۔ پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید کامیاب بیٹسمین اور جنید خان اب تک کے کامیاب بولر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.