6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:36
بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اے آر وائی - بھارت نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تین میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔
دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں مدمقابل ہیں آج کے میچ کے لیئے پاکستان نے اظہر علی کی جگہ عمر اکمل کو موقع دیا ہے جبکہ بھارت نے اشوک ڈنڈا اور وریندر سہواگ کی جگہ اجنکیا ریحانے اور شامی احمد کو موقع دیا ہے۔ اس میدان میں ہونے والے واحد میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک سو انسٹھ رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ یوں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کی طرح فیروز شاہ کوٹلہ بھی پاکستان کا لکی گراونڈ ہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ون ڈے جیت کر قومی ٹیم سیریز تو اپنے نام کرچکی ہے۔ چنئی کے پہلے و ن ڈے میں پاکستان نے چھ وکٹ سے فتح حاصل کی اور پھر کولکتہ میں پچاسی رنز سے کامیابی سیمی اور اب کپتان مصباح الحق سیریز میں وائٹ واش کے لیے پرعزم ہیں۔ پے در پے شکست کے بعد بھارتی ٹیم بکھری بکھری سی دکھائی دے رہی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد اسٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔