تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:15

سعید اجمل کی تباہ کن بالنگ،انڈیا167رنز پر ڈھیر

اے آر وائی - پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھارت کی پوری ٹیم ایک سو سڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیئے ایک سو ارسٹھ رنز کا ہدف ملا ہے۔



دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ بھارتی بلے باز پاکستان بالرز کی نپی تلی بالنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ انیس رنز پر گری اور اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔



بھارت کی جانب سے آج بھی ان کے کپتان دھونی نے سب سے زیادہ چھتیس رنز بنانے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے چوبیس رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیئے جبکہ محمد عرفان نے دو محمد حفیظ، عمر گل، جنید ٰخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



آج کے میچ کے لیئے پاکستان نے اظہر علی کی جگہ عمر اکمل کو موقع دیا ہے جبکہ بھارت نے اشوک ڈنڈا اور وریندر سہواگ کی جگہ اجنکیا ریحانے اور شامی احمد کو موقع دیا ہے۔ اس میدان میں ہونے والے واحد میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک سو انسٹھ رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ یوں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کی طرح فیروز شاہ کوٹلہ بھی پاکستان کا لکی گراونڈ ہے۔



اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ون ڈے جیت کر قومی ٹیم سیریز تو اپنے نام کرچکی ہے۔ چنئی کے پہلے و ن ڈے میں پاکستان نے چھ وکٹ سے فتح حاصل کی اور پھر کولکتہ میں پچاسی رنز سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.