6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:54
پاکستانی ٹیم بھارتی ہدف کے تعاقب میں
اے آر وائی - بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ھے اور قومی ٹیم تین صفر کا وھائٹ واش کرنے کے قریب آ گیا ھے۔ پاکستانی ٹیم بھارتی ہدف کے تعاقب میں ہے ۔ اس وقت تک پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر چوالیس رنز بنائے ہیں ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میں بھارت کی پوری ٹیم ایک سو سڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیئے ایک سو ارسٹھ رنز کا ہدف ملا ہے۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ بھارتی بلے باز پاکستان بالرز کی نپی تلی بالنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہے۔ بھارت کی پہلی وکٹ انیس رنز پر گری اور اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
بھارت کی جانب سے آج بھی ان کے کپتان دھونی نے سب سے زیادہ چھتیس رنز بنانے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے چوبیس رنز دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیئے جبکہ محمد عرفان نے دو محمد حفیظ، عمر گل، جنید ٰخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ون ڈے جیت کر قومی ٹیم سیریز تو اپنے نام کرچکی ہے۔ چنئی کے پہلے و ن ڈے میں پاکستان نے چھ وکٹ سے فتح حاصل کی اور پھر کولکتہ میں پچاسی رنز سے کامیابی حاصل کی۔