6 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:24
آسٹریلیا کا سڈنی میں سری لنکا کے خلاف وھائٹ واش
اے آر وائی - آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف تیسرا اور آخری ٹیسٹ جیت کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔ آسٹر یلیا کے مائیکل ھسی کا یہ آخری ٹیسٹ تھا۔ سڈنی میں ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو اٹہتر رنز بناسکی۔ دنیش چندی مل باسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن اور جیکسن برڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کو مطلوبہ ایک سو پینتالیس رنز بنانے میں خاصی دشواری پیش آئی اور اسمیں اسکے پانچ کھلاڑی آؤٹ ھو گئے۔ اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مایئکل ھسی نے ستائیس رنز بنائے اور وننگ اسٹروک کھیلا۔