7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:16
شین وارن پر ایک میچ کی پابندی اور چارہزارپانچ سوڈالرز جرمانہ
اے آر وائی - آسٹریلیا کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے ایک میچ میں سابق آسٹریلوی بولر شین وارن ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز سے جھگڑا کر بیٹھے جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے وارن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی جا نیوالی بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن اپنے ہوش کھو بیٹھے اور غصے میں سیمیولز کو برا بھلا کہہ ڈالا۔
میلبرن کی دو ٹیموں کےدرمیان کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز کے کپتان شین وارن نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی مارلن سیمیولز کے ساتھ نازیبہ سلوک کیا۔ شین وارن نے سیمیولز کی شرٹ بھی کھینچی۔ اس واقعہ پرکرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن پر ایک میچ کی پابندی اور چار ہزار پانچ سو ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔