تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جنوری 2013
وقت اشاعت: 13:56

فاتح قومی کرکٹ ٹیم کا واپسی پر فقیدالمثال استقبال

اے آر وائی - بھارت کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچی تو ائیرپورٹ پر اس کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ شائقین نے اپنے ہیروز کے حق میں نعرے لگائے، پھول نچھاور کیے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔



علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے۔ جنہوں نے فتح کا جشن مناتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نعرے لگائے اور رقص کیا۔ اس موقع پر موجود علاقائی بینڈ نے زوردار تاشیانے بھی بجائے، جس پر شائقین نے رقص کیا۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ جیت کر لائی ہو۔



قومی ٹیم نے بھارت کو اسی کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دے کر عالمی کپ دوہزار گیارہ کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے لیا اور پوری قوم کو خوشیوں کے لمحات فراہم کیے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے چہرے فتح کی خوشی سے جگمگا رہے تھے اور وہ اپنے والہانہ استقبال پر مسرور نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.