تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:4

ناصرجمشید اپنی ٹرافی بھارت میں ہی بھول آئے

اے آر وائی - بھارت کے خلاف سیریز میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے اسٹار بیٹسمیں ناصر جمشید اپنی ٹرافی بھارت میں ہی بھول آئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اوپنر بیٹسمین جنہوں نے بھارت کے خلاف حالیہ دورے پر اپنی بہترین پرفارمنس سے شائقین سے خوب داد سمیٹی دورہ بھارت کے دوران ناصر جمشید نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں لگاتار دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے دو سو اڑتالیس رنز بنائے اور مین آف دی میچ کی ٹرافی بھی حاصل کی لیکن بدقسمتی سے وہ اپنی ٹرافی بھارت میں ہی بھول آئے ہیں ۔



یاد رہے کرکٹ میں ٹرافی کو لیکر یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ورلڈ کپ دو ہزار بارہ کی ٹرافی کو لیکر ایک تنازعہ سامنے آچکا ہے کہ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کو دی جانے والی ٹرافی نقلی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.