8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:56
سڈنی ٹینس،سابق عالمی نمبر ایک کو اپ سیٹ شکست
اے آر وائی - سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیا کی سڈنی ٹینس کے دوسرے راوٴنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن سے پہلے کھیلے جارہے سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں ڈینش ٹینس اسٹار کیرولین وزنیاکی کو روسی کھلاڑی سویٹلانا کوزنیٹسوا نے دو ایک سیٹ کے فرق سے شکست دی۔
سابق فرنچ اوپن چیمپیئن چین کی لی نا تیسرے راوٴنڈ میں باآسانی پہنچ گئیں۔ لی نا نے جاپان کی غیر معروف کھلاڑی آیومی موریٹو کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرایا۔ پہلے سیٹ میں چینی کھلاڑی نے چھ ایک اور دوسرے سیٹ میں چھ صفر سے فتح حاصل کی۔