8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 10:34
ماسٹر بلاسٹر کے قدم چھونا شائقین کیلئے خوش نصیبی
اے آر وائی - بھارتی عوام نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو خدا کا درجہ دے رکھا ہے۔ ان کے قدم کو چھونا شائقین اپنے لیے خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ ایسے ہی صورتحال دیکھنے کو ملی وینکھڈے اسٹیڈیم میں۔۔ جب رنجی ٹرافی کے میچ میں ٹنڈولکر اپنے جوہر دکھا رہے تھے۔
ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ٹنڈولکر کی موجودگی کا علم جب شائقین کرکٹ کو ہوا تو پورا اسٹیڈیم بھر گیا۔ ٹنڈولکر نے بھی شائقین کی خواہش پوری کردی سنچری بنا کر۔۔ ایک شائق تو اپنے خدا کو قریب سے دیکھنے کیلئے میدان میں داخل ہوگیا۔
فیلڈ امپائر نے ملنے سے روکا تو خود ٹنڈولکر اپنے فین سے ملنے کیلئے آگے بڑھے۔ ابھی قدم بڑھائے ہی تھے کہ ا ن کے چاہنے والے نے احتراماً جھک کر قدم چھو لیے اور خوشی سے ہاتھوں کو چوم کر اپنے راستے پر ہو لیا۔