8 جنوری 2013
وقت اشاعت: 23:36
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگا دی گئی
اے آر وائی - پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے د رمیان سپورٹس پالیسی کے حوالے سے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگا کر پاکستان باسکٹ فیڈریشن کے صدر آصف باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔