تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:25

پابندی کیخلاف محمدآصف کی اپیل، سماعت5 فروری کو ہوگی

اے آر وائی - آئی سی سی کی جانب سے سات سال کی پابندی کے خلاف فاسٹ بولر محمد آصف کی اپیل پر سماعت پانچ فروری کو ہوگی۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پرآئی سی سی نے آصف پر ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی لگادی تھی۔



آصف نے عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی جس کی سماعت سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ آصف کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کا موقف ہے کہ انہیں غیر قانونی طورپراتنی بڑی سزا دی گئی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی نے سلمان بٹ دس، محمد آصف سات اور محمد عامر کو پانچ سال پابندی کی سزاسنائی تھی۔ تینوں کھلاڑی برطانیہ میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.