تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:5

بگ بیش لیگ: پی سی بی نے سعید اجمل کو اجازت دیدی

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کو بگ بیش کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے اجازت دے دی ہے۔ دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل بگ بیش کرکٹ لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرینگے۔



پاک بھارت کرکٹ سیریز سے قبل بھی وہ بگ بیش لیگ کا ابتدائی میچ کھیلے تھے لیکن سیریز کی تیاری کے باعث انھیں کیمپ میں طلب کرلیا گیا تھا۔ پاک بھارت سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں سعید اجمل نے کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھی۔ اب وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیجانب سے کھیلتے ہوئے بولنگ کا جادو جگائیں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.