تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 16:54

ڈاکار ریلی: چوتھا مرحلہ قطر کے ناصر ال عطیہ نے جیت لیا

اے آر وائی - قطر کے ناصر ال عطیہ نے ڈاکار ریلی کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ موٹر سائیکل کٹیگری میں اسپین کے جون بریڈا بورٹ نے کامیابی حاصل کی۔ پیرو کے علاقے نازکہ سے اریکیوپہ تک سات سو بیس کلومیٹر طویل مرحلے میں قطر کے ناصر ال عطیہ نے فرانس کے گلورین اور اسٹیفن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔



ناصر نے ریگیستانی اور دشوار گزار پہاڑی سلسلے پر مہارت سے گاڑی چلاتے ہوئے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اٹھائیس منٹ اور چھیالیس سیکنڈ میں طے کیا۔ گلورین چھتیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ فرانس کے اسٹیفن کو نو گھنٹے چار منٹ انتیس سیکنڈ کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔



موٹر بائیک کٹیگری میں اسپین کے بریڈا بورٹ نے تین گھنٹے اکتالیس منٹ اور نو سیکنڈ کے وقت سے کامیابی حاصل کی۔ یاماہا کے فرنچ رائیڈر اولیور پین نے چوتھے مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی تاہم انہیں دس گھنٹے دس منٹ اڑتیس سیکنڈ کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.