تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جنوری 2013
وقت اشاعت: 21:26

قائد اعظم اوپن گالف چیمپیئن شپ آج سے لاہور میں شروع

اے آر وائی - دوسری قائد اعظم اوپن گالف چیمپیئن شپ جمعرات سے لاہور جمخانہ میں شروع ہورہی ہے۔ ایونٹ کا فائنل تیرہ جنوری کو ہوگا۔ لاہور جمخانہ کلب کے کپتان عامر محمود اور سپانسرز شیزان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو وسیم احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپین شپ میں پروفیشنلز، سینئر پروفیشنلز، ایمچرز، سینئرز، ویٹرنز اور لیڈیز کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے۔



مقابلوں میں مجموعی طور پر دو سو پچاس کے قریب کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں پندرہ لاکھ چالیس ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔ شیزان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو وسیم احمد نے کہا کہ وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.