تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:45

آسٹریلیا ، سری لنکا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

اے آر وائی - آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سری لنکن ٹیم ون ڈے میں بدلہ لینے کے لئے تیار ہے۔



سری لنکن ٹیم کو ون ڈے اسپیشلسٹ فاسٹ بولر لستھ ملنگا ، اپل تھرنگا اور اجنتھا مینڈس نے جوائن کرلیا ہے جبکہ پسلی کی انجری میں مبتلا فاسٹ بولر کولسیکرا بھی پہلے ون ڈے کے لئے فٹ ہوگئے ہیں۔



دوسری جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو کپتان مائیکل کلارک کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔ان کی جگہ جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیا کے قائم مقام بیٹنگ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ سری لنکا ون ڈے کی مضبوط ٹیم ہے اس کے لئے خلاف جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ ہی میچ جیتا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.