تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:57

ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ اسپین نے جیت لیا

اے آر وائی - ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا۔ فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل کو ریلی میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ پیرو کے علاقے ارکیوپا سے چیلی کے علاقے اریکا تک ریس کا پانچواں مرحلہ چار سو چھپن کلومیٹر پر مشتمل تھا۔ریس میں اسپین کے نینی روما ان کے ٹیم میٹ فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل اور روبی گارڈون کے درمیان پہلی پوزیشن کے حصول کے لئے سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔



روما نے مہارت سے کار ڈرائیو کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے اننچاس منٹ اور چالیس سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ اسٹیفن ایک منٹ تئیس سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔



گروڈون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھے مرحلے کے ونر ناصر ال عطیہ ساتویں نمر پر آئے۔ پانچویں مرحلے کے اختتام پر فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل دس گھنٹے پچپن منٹ اور بتیس سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔



موٹر بائیک کٹیگری میں فرانس کیڈیوڈ کیسٹیو نے ایک گھنٹہ انتالیس منٹ بیالیس سیکنڈزکے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ یاماہا کے فرنچ رائیڈر اولیور پین گیارہ گھنٹے اکیاون منٹ انتیس سیکنڈ کے ساتھ مجموعی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.