تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:6

آسٹریلیا کا سری لنکا کو فتح کے لئے 306 رنز کا ہدف

اے آر وائی - آسٹریلیا نے سری لنکاکو پہلے ون ڈے میں کامیابی کے لئے تین سو ایک رنز کا ہدف دیا ہے۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو ارون فنچ صرف سولہ رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔



عثمان خواجہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکے اور 72کے مجموعی اسکور پر رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد جارج بیلی اور فلپ ہوئیز نے ملک کر اسکور میں ایک سو چالیس رنز کا اضافہ کیا۔



ہوئیز ایک سو بارہ اور بیلی نواسی رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو رنز بنائے۔ اجنتھا مینڈس اور لستھ ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.