11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 8:15
دورہ جنوبی افریقہ: قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع
اے آر وائی - دورہ جنوبی افریقہ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جانے کا امکان ہے۔ گرین شرٹس بائیس جنوری کو جوہانسبرگ روانہ ہوں گے۔ اقبال قاسم کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ سمیت کوچ ڈیو واٹمور سے مشاورت کے بعد ٹیم ترتیب دے دی ہے۔
اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے لئے منتخب کی جانے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں ہیں۔ سلیکشن کمیٹی تینوں فارمیٹ کی علیحدہ علیحدہ ٹیموں کے اعلان کرے گی۔ اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر چئیرمین کے بھیج دی گئی ہے۔ ذکاء اشرف ٹیم کا جائزہ لینے کے بعد آج باضبطہ اعلان کریں گے