تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:6

بھارتی بولنگ ایک بار پھر بے بس: انگلینڈ کے تین سو پچیس رنز

اے آر وائی - انگلینڈ کے خلاف بھارتی بولنگ ایک بار پھر بے بس نظر آئی اور پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے چار وکٹوں پر تین سو پچیس رنز بنا ڈالے۔ راجکوٹ کے نئے گراؤنڈ پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ای این بیل نے پچاسی اور ایلیسٹر کک نے پچھتر رنز بناکر انگلینڈ کو ایک سو اٹھاون رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔



کے ون پیٹرسن اور سمیت پاٹل نے چوالیس چوالیس رنز بنائے اور آخری اوورز میں تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا۔ بھارت کے فاسٹ بولر اشانت شرما نے اپنے دس اوورز مین چھایسی رنز دیے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.