تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:55

انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں نو رنز سے ہرا دیا

اے آر وائی - انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نو رنز سے ہرا دیا۔ بھارت تین سو چھبیس رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی۔ راجکوٹ کے نئے اسٹیڈیم پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ای این بیل نے پچیاسی اور ایلیسٹر کک نے پچھتر رنز بنا کر انگلینڈ کو ایک سو اٹھاون رنز کا عمدہ آغاز فراھم کیا۔ کے ون پیٹرسن اور سمت پاٹل نے چولیس چولیس اور اوئن مورگن نے اکتالیس رنز بنائے۔



بھارت کو بھی اچھا آغاز ملا جب راہانے اور گھمبیر نے چھیانوے رنز بنائے۔ راہانے سینتالیس اور گھمبیر ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یووراج نے اکسٹھ، رائنا نے پچاس اور دھونی نے بتیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ کی جانب سے آف اسپنر جیمز ٹریڈویل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پندرہ جنوری کو کوچی میں ہوگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.