تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 جنوری 2013
وقت اشاعت: 19:6

فیصل آباد میں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ کاآغاز

اے آر وائی - دوسرا سالانہ فیصل آباد انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں بھارتی پنجاب نے پاکستانی پنجاب کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی سی او فیصل آباد چوہدری امین اور ماسٹر اسپنر سعید اجمل نے کیا۔



ایونٹ میں مقامی ٹیموں کے علاوہ بھارتی پنچاب اور پاکستانی پنجاب کی ٹیمیں حصہ لی رہی ہیں۔ افتتاحی مقابلہ میں بھارتی پنجاب نے میزبان ٹیم کو چالیس کے مقابلے میں چون پوائنٹس سے زیر کیا۔



کرکٹرسعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کےعلاوہ دیگرکھیلوں کے فروغ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اصل مقصد کھیلوں کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.