تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:53

ساتویں جھل مگسی کار ریلی 2013 کا فائنل مرحلہ

اے آر وائی - ساتویں جھل مگسی ڈیزرٹ کار ریلی کا فائنل راؤنڈ آج ہورہا ہے۔ لبنانی ڈرفٹ چیمپیئن عبدوفیغالی بھی پہلی مرتبہ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔



صوبہ بلوچستان کے شہر جھل مگسی میں ہونے والی ڈیزرٹ کار ریلی میں لبنانی ڈرائیور عبدوفیغالی سمیت ملک کے پچپن ڈرائیور شرکت کررہے ہیں جو دو سو بیس کلومیٹر پر محیط فاصلے میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے ایکشن میں دکھائی دینگے۔



کوالیفائنگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن اور پاکستان کے نمبر ون ریسر نادر مگسی سرفہرست رہے۔ اسد کھوڑو کا نمبر دوسرا رہا اور رونی پٹیل تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ اس مرتبہ جھل مگسی کار ریلی کون جیتے گا فیصلہ آج ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.