تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:35

آسٹریلیا کےبرنارڈ ٹومک نے سڈنی ٹینس 2013 کا ٹائٹل جیت لیا

اے آر وائی - آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک نے سڈنی ٹینس مینز سنگلز کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دیکر پہلی مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا ہے۔



سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ سے قبل کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں میزبان کھلاڑی برنارڈ ٹومک کا سامنا جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوا۔ ایک گھنٹہ پچپن منٹ کے مقابلے میں ٹومک نے دو ایک سے فتح سمیٹی۔ پہلے سیٹ میں برنارڈ ٹومک نے چھ تین سیٹ پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔



دوسرے سیٹ کافیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا جسمیں کیون اینڈرسن نے سات چھ سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے کم بیک کیا اور تیسرا اور آخری سیٹ چھ تین سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.