تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:55

ایڈیلیڈ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

اے آر وائی - سری لنکا نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔



آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا اور چھ کھلاڑی تراسی رنز پر پویلین پہنچ گئے۔ ساتویں وکٹ کی شراکت میں بریڈ ہیڈن اور ڈیبیو ون ڈے کھیلنے والے بین کٹنگ نے ستاون رنز جوڑے۔ آسٹریلوی ٹیم ایک سو ستر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بریڈ ہیڈن نصف سنچری بناکر نمایاں رہے۔ لاستھ مالنگا نے تین، ڈیبیو کھلاڑی تھیسارا پریرا اور اینجلو میتھوز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



جواب میں سری لنکا نے تھریمانے کی شاندار اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تھریمانے ایک سو دو،تلکارتنے دلشان اکیاون رنز بناکر نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا میچ اٹھارہ جنوری کو برسبین میں کھیلا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.