تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جنوری 2013
وقت اشاعت: 18:12

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پیر سے میلبورن میں شروع ہوگا

اے آر وائی - سال کا پہلا گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پیر سے میلبورن میں شروع ہورہا ہے۔ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال خرابی صحت کے باعث پہلی ہی ایونٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

میلبورن میں شروع ہونے والے گرینڈ سلیم ایونٹ کا یہ ایک سو ایک واں ایڈیشن ہوگا۔



مینز سنگلز میں سربیا کے نواک یوکووچ اعزاز کا دفاعی کرینگے۔ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں یوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر ٹائٹل جیتا تھا۔ نڈال کی غیر موجودگی میں یوکووچ ایونٹ فیورٹ ہیں۔ افتتاحی روز یوکووچ اپنے پہلے میچ میں فرانس کے پال ہنری سے صف آراء ہونگے۔



ویمنز سنگلز ایونٹ میں بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا اعزاز کی دفاع کرینگی۔ آزارینکا نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ رواں ایونٹ کی ویمنز کیٹیگری میں امریکا کی سرینا ولیمز کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.