تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:44

پاکستانی کھلاڑی بھارت میں شیوسینا کی دھمکیوں کا شکار

اے آر وائی - بھارت میں جاری ہاکی لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شیو سینا کا احتجاج سنگین ، کھیلنے سے روک دیا گیا۔



بھارتی شہر ممبئی میں سخت گیر ہندو نظریاتی جماعت شیو سینا کے احتجاجی مظاہرے کے بعد پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کو سٹیڈیم سے باہر نکالا گیا پاکستان کے نو ہاکی کھلاڑی بھارت میں ’ہاکی انڈیا لیگ‘ کے ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے بمبئی ہاکی ایسوسی ایشن کے سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیل رہے تھے تبھی شیو سینا کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی جانب بڑھے۔



پولیس نے سکیورٹی کے سبب ان کھلاڑیوں کو اپنی حفاظت میں باہر نکالا، شیو سینا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف وہ احتجاج کریں گے اور کسی بھی صورت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.