تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 9:36

پاکستان کے ھاکی کھلاڑی دھلی میں محفوظ

اے آر وائی - ھاکی انڈیا لیگ میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی دھلی میں خیریت سے ھیں۔ پاکستانی ھاکی کھلاڑیوں کی شرکت پر ممبئی میں شیو سینا نے اتوار کو احتجاج کیا تھا۔



ھاکی انڈیا لیگ میں پاکستان کے چار کھلاڑی اتوار کو ممبئی کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں مصروف تھے کہ شیو سینا کے حامیوں نے گراؤنڈ پر پہنچ کراحتجاج کیا۔ ممبی ٹیم کی انتظامیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو خفیہ راستے سے ھوٹل پہنچایا جہاں سے انہیں دہلی بھیج دیا گیا۔



ممبئی سے کھیلنے والے کھلاڑی محمود راشد، فرید احمد، محمد توثیق اورعمران بٹ ھیں۔ شیو سینا کے حامیوں نے اعلان کیا ھے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی میں نہیں کھیلنے دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.