تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:53

پورٹ ایلیزبتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

اے آر وائی - جنوبی افریقہ نے پورٹ ایلیزبتھ ٹیسٹ نیوزی لینڈ کو اننگز اور ایک سو ترانوے رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں دو صفرسے کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈکو اننگز اور ایک سو ترنوے رنز سے شکست دے کر ددو میچوں کی سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔



نیوزی لینڈ نے پورٹ ایلیزبتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری نامکمل اننگز ایک سو چھیالیس رنز چار کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی تو ڈین براون لی ترپن رنز بنا کر کیلیس کی گیند پر ڈیویلیر کو کیچ دے بیٹھے۔ د و سو تین کے مجموعی اسکور پر کولن منرو بھی کیچ آوٹ ہوگئے۔ بے جے واٹلنگ تریسٹھ رنز بناکر ڈیل اسٹین کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد کیوی ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین میزبان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم دو سو گیارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیل اسٹین نے میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔



جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ سو پچیس رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں ایک سو اکیس پر آل آوٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوئے جس کے بعد دوسری اننگز میں دو سو گیارہ رنز پر آوٹ ہوکر میچ ہار گئے۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں تنتیس رنز سے شکست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.