14 جنوری 2013
وقت اشاعت: 15:14
جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے، محمد حفیظ
اے آر وائی - قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم ہے اس کے خلاف کامیابی کے لئے محتاط ہوکرکھیلنا ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ طویل عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اس لئے ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے چاہیے اس سے ہی ملک کے اچھے اور فائٹنگ کرکٹر مل سکیں گے اور پی سی بی کو چاھیے کہ زیادہ ٹیسٹ حاصل کرنے کے لئے فائٹ کرے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو جہاں بھی کرکٹ ملے اسے کھیل کر وہ اپنی فارم بحال کریں وہ اب بھی میچ وننگ کھلاڑی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے حوالے سے پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے گا وہ کھلاڑیوں کو قبول ہوگا۔ انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کی تقریب کا سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔