16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:56
آسٹریلین اوپن میں اعصام اور روجرز کی جوڑی کا فاتحانہ آغاز
اے آر وائی - پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اور جرمنی کے سائمن اسٹیڈلر کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست ہوئی۔ اعصام،راجرز کی ٹیم نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے فتح سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں بھی حریف جوڑی بے بس دکھائی دی اور انھیں چھ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔