16 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:25
آسٹریلین اوپن: نواک یوکووچ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
اے آر وائی - عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس کھلاڑی نواک یوکوچ کامیابی کےسلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ میبلورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے مینز سنگلز ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن نواک یوکووچ نے امریکی حریف ریان ہیریسن کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی۔ پہلے سیٹ میں یوکووچ نے چھ ایک سے فتح حاصل کی۔ دوسرا سیٹ بھی یوکووچ نے چھ دو سے جیتا۔ عالمی نمبر ایک کے سامنے امریکی کھلاڑی کم بیک نہ کرسکے اور آخری سیٹ میں چھ تین سے شکست ہوئی۔
روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے بھی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ ماریہ شراپوا نے جاپانی حریف میساکی ڈوئی کیخلاف دو صفر سے فتح حاصل کی۔ شراپوا کی کامیابی کا اسکور چھ صفر اور چھ صفر رہا۔