تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:53

آسٹریلین اوپن، راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں سوئس ٹینس اسٹار نے روسی کھلاڑی نکولے ڈیوی ڈینکو کو اسٹریٹ سیٹس سے ہرایا۔



سابق عالمی نمبر ایک نے بالترتیب پہلے اور دوسرے سیٹ میں چھ تین اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔ تجربہ کار حریف کیخلاف روسی کھلاڑی بے بس دکھائی دیئے اور انھیں تیسرے سیٹ میں بھی چھ چار سے شکست ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.