18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 6:56
ویمنز ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول کے مطابق ہوگا،بی سی سی آئی
اے آر وائی - بھارتی کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہوگا۔ غیر ملکی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ اکتیس جنوری سے ممبئی میں شروع ہورہا ہے ۔ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے احتجاج کے باعث پاکستان ویمنز ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پر خطرات لاحق ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کے میچز کی میزبانی احمد آباد اور راجکوٹ کو دی لیکن دونوں شہروں نے میزبانی سے انکار کردیا۔ اب یہ میچز کولکتہ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا اور میزبانی کیلئے دیگر شہروں سے رابطے کیے گئے ہیں۔