تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 7:5

ایف اے کپ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے چوتھے راوٴنڈ میں جگہ بنالی

اے آر وائی - انگلینڈ میں جاری فٹبال ایسوسی ایشن چیلنج کپ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈکو شکست دیکر چوتھے مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم فٹبال کلب کے مقابلے کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں اکہتر ہزار شائقین موجود تھے۔



کھیل کے نویں منٹ میں وین رونی نے گیند کو جال میں پہنچا کر مانچسٹر یونائٹیڈ کو پہلے ہاف میں ایک صفر سے سبقت دلا دی۔ دوسرے ہاف میں ویسٹ ہیم کلب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کیے اور کھیل کا اختتام اسی اسکور پر رہا۔ چوتھے راوٴنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا سامنا چھبیس جنوری کو فلہم سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.