18 جنوری 2013
وقت اشاعت: 11:24
سوئی ناردرن گیس پریزیڈنٹ کپ جیت لیا
اے آر وائی - سوئی نادرن گیس نے حبیب بینک کو پچھتر رنز سے شکست دے کر پریزیڈنٹ کپ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کا پانچویں اور آخری روز حبیب بینک نے دوسری نامکمل اننگز ایک سو انہتر رنز چھ کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کے لئے مزید ایک سو اٹھاون رنز درکار تھے۔
حبیب بینک کی ٹیم گزشتہ مجموعے میں چوراسی رنز کے اضافے کے بعد دو سو ترپن رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسد شفیق اٹھاون اور عمران فرحت اننچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ حبیب بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو سنتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اس اننگز میں احمد شہزاد نے اناسی رنز بناکر ٹیم کو فالو ان سے بچایا تھا۔
حبیب بینگ کے فاسٹ باولر عمر گل نے میچ میں آٹھ اور سوئی گیس کے محمد حفیظ نے سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔