19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:14
سولہ رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کل جوہانسبرگ روانہ ہوگی
اے آر وائی - دورہ جنوبی افریقہ میں شامل ٹیسٹ سیریز کیلئے سولہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کل لاہور سے جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بیٹنگ کنسلٹنٹ انضمام الحق ٹیم کے ہمراہ نہیں جائینگے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے ابتدائی مرحلے میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا گیا۔ کھلاڑیوں کو پریکٹس کے لئے ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ سعید اجمل ٹرم کارڈ ثابت ہوں گے، جیت کیلئے بیٹسمینوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم پچیس جنوری سے تین روز وارم میچ کھیلی گی۔