تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:34

آسٹریلین اوپن ٹینس:وکٹوریہ آزارنکااورسریناولیمزکی کامیابی

اے آر وائی - ٹاپ سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا اور امریکہ کی سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس کے چوتھے راونڈ میں جگہ بنالی۔ میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے تیسرے راونڈ میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنکا نے امریکہ کی جیمی ہمپٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔



وکٹوریہ نے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی نےکم بیک کیا اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ تیسرے سیٹ میں ٹاپ سیڈ نے بھر پور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ دو سے فتح سمیٹ کرمیچ اپنے نام کیا۔



ومینز سنگلز کے دوسرے میچ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جاپان کی ایومی موریٹا یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ سرینا نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی تھرڈ سیڈ کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے چوتھے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.