19 جنوری 2013
وقت اشاعت: 14:54
بگ بیش: برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کوہرا کرٹائٹل جیت لیا
اے آر وائی - بگ بیش ٹی ٹوینٹی کے فائنل میں برسبین ہیت نے پرتھ اسکارچرز کو چونتیس رنز سے شکست کرٹورنامنٹ جیت لیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میں برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے۔ جیو برنس تینتالیس،لوک پومربیک اور ڈینئل کرسٹن سینتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پرتھ اسکارچرز کی جانب سے بریڈ ہوگ نے انیس رنز دے کرایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسکارچرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو تینتیس رنز بناسکی۔ ایڈم وجیس انچاس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ برسبین ہیٹ کے کیماروچ نے تین کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ نیتھن ہورٹز فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔