20 جنوری 2013
وقت اشاعت: 12:2
آسٹریلین اوپن:ماریا شراپوا اورلی ناکوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں
اے آر وائی - روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتی ہوئی آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میلبورن میں جاری آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے چوتھے راؤنڈمیں ماریا شراپوا نے بیلجیئم کی کرسٹن فلپکنز کو اسٹریٹ سیٹ سے ہرایا۔ روسی ٹینس اسٹار نے پہلے سیٹ میں چھ ایک اور دوسرے سیٹ میں چھ صفر سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل میں شراپوا کا سامنا ہم وطن حریف کیٹرینا ماکاروا سے ہوگا۔
چینی کھلاڑی لی نا نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لی نا کا سامنا جرمن کھلاڑی جولیا جورجز سے ہوا جس میں انھیں دلچسپ مقابلے کے بعد دو صفر سے فاتح رہیں۔ لی نا کی کامیابی کا اسکور سات چھ اور چھ ایک رہا۔